انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** کراہت خضاب حضرت ابوہریرہؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ بڑھاپے کا رنگ بدل دو اوریہودونصاریٰ کی مشابہت نہ کرو۔ ابی ذرؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:وہ سب سے اچھی چیز جس سے تم اپنے بڑھاپے کا رنگ بدلو" حنا" اور" نیل" ہے۔ عبداللہؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ بڑھاپے کو(سیاہی سے) بدلنا ناپسند فرماتے تھے۔ حضرت ابن عباسؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: آخر زمانہ میں ایک قوم ہوگی جو جنگلی کبوتروں کے پوٹوں کی طرح سیاہ خضاب لگائے گی،وہ لوگ جنت کی خوشبو بھی نہ سونگھیں گے۔ (ابن سعد)