انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
تراویح میں ختم قرآن کے بعد شیرینی تقسیم کرنا کیسا ہے؟ تراویح میں ختم قرآن کے وقت شیرینی تقسیم کے سلسلہ میں یہ باتیں یاد رکھنا ضروری ہیں: (۱)تراویح میں ختم قرآن کے موقع پر شیرینی تقسیم کرنا ضروری نہیں ہے، لوگوں نے اُسے ضروری سمجھ لیا ہے اور بڑی پابندی سے اس پر عمل کیا جاتا ہے، لوگوں کو چندہ دینے پر مجبور کیا جاتا ہے، مسجدوں میں بچوں کا اجتماع اور شور و غل وغیرہ خرابیوں کے پیش نظر اس دستور کو موقوف کردینا ہی بہتر ہے۔ (۲)امام تراویح یا اور کوئی ختم قرآن کی خوشی میں کبھی کبھی شیرینی تقسیم کرے اور مسجد کی حرمت کا لحاظ رکھے تو درست ہے۔ (۳)مسجد کا فرش خراب نہ ہو، خشک چیز ہو اور مسجد کی بیحرمتی نہ ہوتو درست ہے، بہتر یہ ہےکہ دروازے پر تقسیم کی جائے۔ (فتاویٰ رحیمیہ:۶/۲۴۳، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی)