انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
سورۂ فاتحہ کا نہ پڑھنا یاد آجائے تو کیا کریں؟ سورۂ فاتحہ کے نہ پڑھنے کا خیال غالب گمان کے درجہ میں ضمِّ سورۃ کے وقت آئے تو سورۂ فاتحہ پڑھ کر ضم سورۃ کی جائے، اگر رکوع کے بعد یہ بات یاد آئی تو فاتحہ اور ضم سورۃ کرکے دوبارہ رکوع کیا جائے اور ہر دو صورت میں واجب کی ترتیب میں خلاف ورزی اور واجب یا رکن میں تاخیر کی وجہ سے اخیر میں سجدۂ سہو بھی کرنا لازم ہوگا۔ (کتاب الفتاویٰ:۲/۴۳۲،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند۔احسن الفتاویٰ:۴/۴۸، زکریا بکڈپو، دیوبند)