انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** کسی شیر یا درندے کا خوف ہو تو یہ دعا پڑھے حضرت علی ؓ سے منقول ہے کہ جب تم کسی جنگل میں ہوا اوردرندہ کا خطرہ محسوس ہو تویہ پڑھو۔ اَعُوذُ بِرَبِّ دَانِیَالِ وَالْجُبِّ مِنْ شَرِّ الْاَسَدِ. (کنزالعمال:۲/۶۵۶،ابن سنی:۳۰۸،بسند ضعیف ،مکارم خرائطی:۲/۹۵۹) ترجمہ: میں پناہ چاہتا ہوں دانیال کے رب کی اور اس مقام کے رب کی شیر کے حملہ سے۔ حضرت علی ؓ نے فرمایا کہ بخت نصر نے دانیال نبی کو جب قید خانہ میں ڈال کر بھوکاشیران پر چھوڑ دیا تو شیر نے ان کو کچھ نقصان نہیں پہنچایا اوروہ ان دعاؤں کی وجہ سے شیر سے محفوظ رہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ لَا یَنْسیٰ مَنْ ذَکَرہُ الْحَمْدُ لِلّٰہ ِالَّذِیْ لَا یُخَیِّبُ مَنْ دَعَاہُ اَلْحَمْدُ لِّٰلہِ الَّذِیْ لَا یَکِلُ مَنْ تَوَکَّلَ عَلَیْہِ اِلٰی غَیْرِہِ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ ھُوَ ثِقَتُنَا حِیْنَ تَنْقَطِعُ عَنَّا الْحِیَلُ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ ھُوَ رَجَائُنَا حِیْنَ تَسُوءُ ظُنُونُنَا بِاَعْمَالِنَا الْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ یَکْشِفُ ضُرَّنَا عَنْدَ کَرْبِنَا اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ یَجْزِیْ بِالْاِحْسَانِ اِحْسَانًا اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ یَجْزِی بِالصَّبَرِ نَجَاۃٌ (کنزالعمال:۲/۶۵۵۔بسند حسن،ابن ابی الدنیا) ترجمہ:تعریف اس اللہ کی بھولتا نہیں اپنے یاد کرنے والے کو،تعریف اس اللہ کی جو دعا کرنے والوں کو نامراد نہیں کرتا، تعریف اس اللہ کی جو اس پر بھروسہ کرتا ہے اسے غیر کے حوالے نہیں کرتا، تعریف اس اللہ کی جس پر ہمارا اعتماد ہے،جب کہ سارے حیلے ختم ہوجائیں گے، تعریف اللہ کی جس سے ہماری امید اس وقت ہے جب اپنے اعمال سے سوء ظن ہوگا، تعریف اس اللہ کی جو غم کے وقت ہماری پریشانیوں کو دور کردیتا ہے،تعریف اس اللہ کی جو احسان کا بدلہ احسان سے دیتا ہے، تعریف اس اللہ کی جو صبر کا بدلہ نجات سے دیتا ہے۔