انوار اسلام |
س کتاب ک |
بریلی امام کی وجہ سے جماعتِ ثانیہ کرنا کیسا ہے؟ محلہ میں دو عقیدے کے لوگ ہیں، دیوبندی، بریلوی، بریلوی جاہل لوگ ہیں اور مسجد پر قبضہ جمائے ہوئے ہیں، امامت کرتے ہیں، دیوبندی علماء کو کافر اور حقارت کی نظر سے دیکھتے ہیں، تو ایسی صورت میں بریلوی لوگوں کے اس تشدد کے باوجود یہ طریقہ اختیار نہ کیا جائے کہ وہ لوگ وہاں جماعت سے نماز پڑھیں اور دیوبندی لوگ بیٹھے رہیں ،پھر ان کے بعد اپنے امام کے پیچھے جماعتِ ثانیہ کریں، یہ طریقہ ٹھیک نہیں ہے، یا تو ان کے امام کے پیچھے نماز پڑھیں یا دوسری مسجد میں پڑھیں، اور اعلیٰ بات یہ ہے کہ ان کے امام کی اصلاح کریں کہ وہ فتنہ کی بات نہ کہے اور عقیدہ صحیح کرے اور اس کو جو غلط فہمی ہو اس کو اہلِ علم سے حل کرے۔ (فتاویٰ محمودیہ:۶/۴۳۸،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند۔ آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۲/۲۲۶، کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)