انوار اسلام |
س کتاب ک |
عورت وطن کے قریب جاکر پاک ہوئی تو قصر کرے یا مکمل نماز پڑھے؟ کوئی عورت سفر میں حیض کے ساتھ ہو اور ایسی جگہ پہنچ کر پاک ہوئی جہاں سے وطن مسافتِ سفر سے کم ہو اور اس حالت میں اس پر نماز کا وقت آگیا تو وہ خواہ اداء پڑھے یا قضاء بہر صورت اس پر پوری نماز فرض ہے،یہ حکم جب ہے کہ ابتدائے سفر سے حائضہ وہ، اگر حالتِ طہارت میں سفر کی ابتداء ہوئی ہو تو حیض ختم ہونے کے بعد بھی قصر ہی پڑھے گی۔ (احسن الفتاویٰ:۳/۸۷، زکریا بکڈپو، دیوبند)