انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
آنکھ کے آپریشن کے بعد نماز کیسے ادا کریں؟ آنکھ کا آپریشن کرانے میں حس و حرکت سر وغیرہ کی اجازت نہیں ہوتی، بستر پر پیشاب کرنا پڑتا ہے، بعض مرتبہ بدن و کپڑا پیشاب میں ملوٹ ہوجاتا ہے اور آدھے چہرے پٹّی لپٹی رہتی ہے، تو اگر سر کی حرکت اور اشارہ کو بھی دیندار ماہر ڈاکٹر منع کرتا ہے اور آنکھ کے لئے ایسی حالت میں مضر بتلاتا ہے تو نماز کا قضاء کرنا درست ہے، آبرو یا آنکھ یا دل کے اشارہ سے نماز نہ پڑھے۔ (فتاویٰ محمودیہ:۷/۵۵۴،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند۔ فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۴/۴۳۴، مکتبہ دارالعلوم دیوبند)