انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** صحیفہ علم کی نشرواشاعت بعض روایات سے پتہ چلتا ہے کہ حضرت علی مرتضیٰؓ نے اس صحیفے کے بعض اجزاء کی نقلیں بھی لکھوارکھی تھیں،آپ ہر لینے والے سے ان کے کاغذات کی قیمت ایک درہم لیتے تھے،آپ نے ایک دن خطبہ میں فرمایا: "من یشتری علما بدرھم"۔ (طبقات ابن سعد:۵/۴۶۹) ترجمہ: کون ہے جو علم کو ایک درہم میں خرید لے۔ علم ان دنوں حدیث کو کہا جاتا تھا، حارث الاعورنے ایک درہم میں کچھ ورق خریدلیے اورپھر حضرت علیؓ کی خدمت میں احادیث لکھنے کے لیے آئے "فکتب لہ علما کثیرا" (طبقات ابن سعد:۶/۲۳۰)آپ نے ان کو بہت سا علم (بہت سی احادیث )لکھا کردیا۔