انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
جوتے یاچپل وغیرہ کووضوخانے میں دھونے کا حکم جوتہ اور چپل خراب ہوجائے اور گیلی مٹی لگ جائے یاخراب پانی میں گرجائے تو بعض لوگ مسجد کے وضو خانے میں دھوتے ہیں اُن کے لیے بہتر یہ ہے کہ اس قسم کی چیزوں کومسجد کے وضو خانے کے بجائے کسی اور جگہ دھویا جائے؛ لیکن اگرضرورت کے وقت وہاں جوتے دھولیے جائیں تو مضائقہ نہیں؛ البتہ پھراس جگہ کو صاف کردینا چاہیے؛ تاکہ نمازیوں کو تکلیف نہ ہو۔ (فتاویٰ عثمانی:۱/۳۵۶، کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند، یوپی)