انوار اسلام |
س کتاب ک |
چھتوں میں گوبر کا استعمال كرنے كا كيا حكم ہے؟ بعض مقامات پرچھتوں کی تعمیر میں گوبر کا استعمال کیا جاتا ہے اور یہی معاملہ مسجد کی چھتوں کے ساتھ ہوتا ہے؛ اگرگوبر کا کوئی متبادل موجود ہو تو خصوصیت سے مسجد کی چھتوں میں اس سے اجتناب برتنا چاہیے؛ لیکن اگرچھت کی مضبوطی اور اس کے استحکام کے لیے اس کی ضرورت ہو تو گوبر کا استعمال بھی کیا جاسکتا ہے۔ (جدید فقہی مسائل:۱/۱۱۹، کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)