انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حالت مرض کی دعاء حضرت ابوہریرہؓ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا میں تم کو ایک حق بات نہ بتادوں جو مرض الموت میں پڑھے تو جہنم سے بچ جائے۔ لَا إلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ يُحْيِيْ وَيُمِيْتُ وَهُوَ حَيٌّ لَا يَمُوْتُ سُبْحَانَ اللّٰهِ رَبُّ الْعِبَادِ وَالْبِلَادِ وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ حَمْدًا كَثِيْراً طَيِّباً مُبَارَكًا فِيْهِ عَلٰى كُلِّ حَالٍ وَاللّٰهُ أَكْبَرُ كَبِيْراَ ، كِبْرِيَاءَ رَبِّنَا وَجَلَالِهِ وَقُدْرَتِهِ بِكُلِّ مَكَانِ اَللّٰهُمَّ إِنْ كُنْتَ أَمْرَضْتَنِيْ لِتَقْبِضَ رُوْحِي فِي مَرْضِيَ هٰذا فَاجْعَلْ رُوْحِي فِي أَرْوَاحِ مَنْ قَدْ سَبَقَتْ لَهُمْ مِنْك الْحُسْنٰى (مطالب عالیہ،:۳/۲۳۴،ابن سنی:۴۹۹) ترجمہ: کوئی معبود نہیں سوائے خدا کے وہ زندہ کرتا ہے اورمارتا ہے وہ زندہ ہے اسے موت نہیں آئےگی، پاک ہے اللہ جو بندوں کا رب ہے اور شہروں کا رب ہے،اللہ کے لئے تعریف ہے،خوب،بابرکت ،ہر حال میں، اللہ بڑا ہے،ہر جگہ ہمارے رب کی قدرت ،بڑائی اورجلال ہے،اے اللہ آپ نے اگر روح قبض کرنے کے لئے بیمار کیا ہے تو ہماری روح کو ان روحوں میں شامل فرما لیجئے جن کے لئے آپ کی طرف سے نیکی یا جنت کا فیصلہ ہوچکا ہے۔