انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** ولایات کے عامل یا گورنر جب حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ خلیفہ منتخب ومقرر ہوئے ہیں، تو اسلامی صوبوں اور ولایتوں پر فاروق اعظمؓ کے مقرر کئے ہوئے مندرجہ ذیل عمال حکمران تھے۔ مکہ میں نافع بن عبدالحراث، طائف میں سفیان بن عبداللہ ثقفی،یمن میں یعلی بن اُمیہ ،عمان میں حذیفہ بن محصن ،دمشق میں معاویہ بن ابی سفیان،مصر میں عمرو بن العاص،حمص میں عمربن سعد، اردن میں عمر بن عتبہ، بصرہ میں ابو موسیٰ اشعری،کوفہ میں مغیرہ بن شعبہ، بحرین میں عثمان بن ابی العاص۔ عاملوں کے عزل ونصب کے متعلق سب سے پہلا حکم حضرت عثمان غنیؓ نے یہ جاری کیا کہ مغیرہ بن شعبہ کو کوفہ کی گورنری سے معزول کرکے مدینہ میں بلالیا اوراُن کی جگہ حضرت سعد بن ابی وقاصؓ کو کوفہ کا گورنر مقرر کرکے بھیجا،لوگوں نے اس تقرر وبرطرفی کا سبب دریافت کیا،توانہوں نے فرمایا کہ مغیرہؓ کو کسی خطا پر معزول نہیں کیا گیا ؛بلکہ میں نے یہ انتظام وصیت فاروقی کے موافق کیا ہے کیونکہ حضرت فاروق اپنے اس منشاء کو مجھ سے فرما چکے تھے۔