انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
وتر میں امام سہواً قعدۂ اولیٰ چھوڑ کر کھڑا ہوجائے، لقمہ دینے پر لوٹ آئے تو کیا حکم ہے؟ زید وتر کی نماز رمضان المبارک میں پڑھا رہا تھا، اس نے قعدۂ اولیٰ سہواً ترک کردیا اور سیدھا کھڑا ہوگیا، اس کے بعد مقتدیوں کے لقمہ دینے سے واپس قعدہ کی طرف لوٹا، تو یہ فرض سے واجب کی طرف لوٹنا ہوا، اب اس کی نماز سجدۂ سہو کرنے سے صحیح ہوگی یا نہیں؟ یہ مختلف فیہ مسئلہ ہے، راجح قول یہ ہے کہ قیام سے قعود کی طرف لوٹنے والے کی نماز فاسد نہ ہوگی، مگر آدمی خطاوار ہوگا۔ (فتاویٰ رحیمیہ:۵/۲۳۱، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی)