انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** حضرت براء بن معرور کی وفات (صفر ۱۴ نبوت) بیعت عقبہ ثانیہ کے بعد جن بارہ نقیبوں کا تقرر ہوا تھا ان مین بنی خزرج کے خاندان بنو سلمہ کے رئیس حضرت براء بن معرور کو نقیب چنا گیا تھا ، ذی الحجہ میں بیعت کے بعد خوش خوش واپس ہوئے، صفر۱۴ نبوت میں داعی اجل کو لبیک کہا، مرنے سے قبل وصیت کی کہ مجھے قبر میں کعبہ رو رکھنا اور میرے مال کا ثلث حضوراکرم ﷺ کے حکم پر رکھنا کہ جس مصرف میں چاہیں صرف کریں، ربیع الاول میں جب حضورﷺ ہجرت کرکے مدینہ آئے تو ان کی قبر پر صحابہ کے ساتھ تشریف لے گئے اور چار تکبیروں کے ساتھ نماز جنازہ ادا فرمائی،یہ مدینہ میں پڑھی جانے والی پہلی نماز جنازہ تھی جس میں میّت سامنے نہیں تھی بلکہ قبر پر غائبانہ نماز جنازہ پڑھی گئی ، نقباء میں سب سے پہلے آ پ ہی نے وفات پائی۔