انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** جنگ جمل وصفین جنگ جمل میں اپنے والد بزرگوار کے ساتھ تھے ،اختتام جنگ کے بعد کئی میل تک حضرت عائشہ کو پہنچانے کے لئے گئے،جنگ جمل کے بعد صفین کے قیامت خیز واقعہ میں بھی آپ نے بڑی سرگرمی کے ساتھ حصہ لیا، لیکن یہاں ان لاطائل تفصیلات کی ضرورت نہیں التوائے جنگ کے بعد معاہدہ نامہ میں بحیثیت شاہد کے حضرت حسینؓ کے بھی دستخط تھے پھر جنگ صفین کے بعد خوارج کی سرکوبی میں بڑے انہماک سے حصہ لیا۔