انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
بواسیر والے کی امامت درست ہے یا نہیں؟ صرف خون جاری ہونے کے خوف سے بواسیر کا مریض شرعاً معذور نہیں ہوسکتا، معذورِ شرعی اس وقت ہوتا ہے کہ اس کو نماز کے مکمل وقت میں اتنا موقع نہ ملے کہ وضو کرکے اس مرض کے پیش آئے بغیر نماز پڑھ سکے، جب بواسیر کا مریض اس حالت تک نہ پہونچے تو وہ معذور نہیں ہوگا، اس کی امامت درست ہے، اس وجہ سے اس کی امامت میں کچھ کراہت نہیں ہے اور جس وقت وہ معذور ہوگا اس وقت وہ تندرستوں کی امامت نہیں کرسکتا، عذر کے وقت امامت بالکل ناجائز ہے۔ (فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۳/۱۰۲، مکتبہ دارالعلوم دیوبند، یوپی)