انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** عمان پرقبضہ اور معزالدولہ کی وفات عمان پرقرامطہ قابض ومتصرف تھے، سنہ۳۵۵ھ میں معزالدولہ نے عمان پربراہِ دریا فوج کشی کی اور ۹/ذی الحجہ سنہ۳۵۵ھ کوعمان پرقابض ہوگیا اور قرامطہ کووہاں سے بھگادیا، ہزارہا قرامطہ مارے گئے، ان کی ۷۹/ کشتیاں جلاکرراکھ کردی گئیں، عمان سے فارغ ہوکر واسط آیا؛ یہاں آکر علیل ہوا؛ پھربغداد آیا، وزیرمہلبی نے اس سے پہلے عمان پرسنہ۳۵۳ھ میں چڑپائی کی تھی؛ مگروہ بھی بیمار ہوکر آیا، بغداد میں پہنچ کرہرچند علاج کیا گیا مگرآرام نہ ہوا، بائیس سال حکومت کرکے ربیع الآخر سنہ۳۵۶ھ میں فوت ہوا۔