انوار اسلام |
س کتاب ک |
ایر پورٹ اور ریلوے اسٹیشن پر قصر کرے گا یا نہیں؟ اگر ایر پورٹ اور ریلوے اسٹیشن کے پاس آبادی مسلسل ہے تو ابھی وہ مسافر نہیں، پوری نماز لازم ہے، وہاں چلنے کے بعد سفر ہوگا ، تب قصر کرے گا، اور اگر آبادی ختم ہونے کے بعد ایرپورٹ یا اسٹیشن ہے تو قصر کرے گا۔ (فتاویٰ محمودیہ:۷/۵۲۲،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند)