انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** منی سے عرفات جاتے وقت امام نووی ؒ نے منی سے عرفات جانے کی یہ دعا لکھی ہے اَللّٰھُمَّ اِلَیْکَ تَوَجَّھْتُ وَجَھْکَ الْکَرِیْمَ اَرَدْتُ فَاجْعَلَ ذَنْبِیْ مَغَفُوراًوِحِجِّی مَبْرُوراً وَارْحَمَنِیْ وَلَاتُخَیِبْنِیْ اِنَّکَ عَلٰی کُلِّ شَیْ ءٍ قَدِیْرٌ (اذکار:۱۶۸) ترجمہ:اے اللہ تیری ہی طرف میں نے رخ کیا ہے اور تیری مکرم ذات کا ارادہ کیا ہے،پس ہمارے گناہ معاف فرما، حج کو قبول فرما اورہم پر رحم فرما اورہمیں نامراد نہ رکھ،یقیناً آپ ہر شئی پر قادر ہیں۔ امام نووی ؒ نے لکھا ہے کہ عرفات جاتے وقت تلاوت قرآن پاک،ذکر الہی اور دعاؤں میں مشغول رہے اور تلبیہ بھی کثرت سے پڑھتا رہے۔ (اذکار:۱۶۸)