انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
نماز جنازہ میں غلطی ہوجائے توکیا کرنا ہوگا؟ جنازہ کی نماز میں چار تکبیرات فرض ہیں اور چار رکعتوں کے قائم مقام ہیں، اس لئے اگرکوئی تکبیر نہیں کہی اور غلطی امام سے ہوئی تواسے نماز لوٹانی چاہئے اور اگرمقتدی نے چھوڑی تواس کی نماز نہیں ہوئی اور چونکہ بعض استثنائی صورتوں کے سوا نماز جنازہ ایک سے زیادہ دفعہ نہیں پڑھی جاسکتی تواس لئے ایسا شخص نماز جنازہ سے محروم رہا، اس کو مرحوم کے لئے دُعا استغفار پراکتفا کرنا چاہئے؛ ہاں اگرثناء، دُرود، دُعاء بھول جائے، تویہ چونکہ واجب نہیں، اس لئے نماز ہوجائے گی۔ (کتاب الفتاویٰ:۳/۱۷۸،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)