انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** مولانا سیّد امین نصیرآبادیؒ (۱)ایک اہم نکتہ یہ ملحوظ رکھنا چاہئے کہ آنحضرت ﷺ نے جن باتوں کا اہتمام فرمایا ہے مثلاً نماز باجماعت اور فرائض و واجبات و سنن مؤکدہ وغیرہ ، اگر کوئی اس پر عمل کرتا اور پابندی اختیار کرتا ہے تو نہ خود اس کو وسوسہ و شبہ ہوتا ہے کہ میں کامل بزرگ اور ولی اللہ ہوگیا ہوں اور نہ دوسرے اسے ولی اللہ اور بڑا متقی سمجھتے ہیں ، لیکن اگر ان امور کا پابند ہوجائے جن کا آنحضرت ﷺ نے اہتمام نہیں فرمایا ہے مثلاً نمازِ چاشت و اشراق وغیرہ تو وہ خود بھی سمجھتا ہے کہ اب میں بایزید ، جنید اور شبلی سے کچھ کم نہیں ہوں اور دوسرے بھی فریب میں پڑجاتے ہیں ، بس یہیں سے نفس و شیطان کو گمراہ کرنے کا بڑا موقع ہاتھ آجاتا ہے ، حالانکہ شارع علیہ السلام نے احسان کو مطلوب و مقصود قرار دیا ہے اور بس ۔