انوار اسلام |
س کتاب ک |
ولد الزناء کی امامت درست ہے یا نہیں؟ ولد الزناء والد کے نہ ہونے کی وجہ سے صحیح تربیت یافتہ نہیں ہوتا، نیز اس سے طبعاً کراہت پائی جاتی ہے، اس لئے اس کی امامت مکروہ تنزیہی ہے، اور اگر اس میں یہ علتِ کراہت نہ پائی جاتی ہو بلکہ وہ عالم اور متقی ہو تو کراہت باقی نہ رہےگی، بلکہ دوسروں کی بہ نسبت اس کی امامت افضل ہے، یہی حکم دوسرے دینی مناصب کا ہے۔ (احسن الفتاویٰ:۳/۲۹۵، زکریا بکڈپو، دیوبند)