انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** امام طحاوی کی دیگر تالیفات (۱)مشکل الآثار، حیدرآباد دکن سے اس کی چار جلدیں شائع ہوئی ہیں، ہماری معلومات کے مطابق پوری کتاب ابھی کہیں شائع نہیں، قاضی ابن رشد نے اس کا ایک اختصار لکھا ہے علامہ عینی کے اُستاد قاضی جمال الدین یوسف بن موسیٰ نے اس اختصار کا ایک اختصار "المعتصر من المختصر" کے نام سے کیا ہے، اس میں کئی ایسی احادیث ملتی ہیں جومشکل الآثار کی مطبوعہ چار جلدوں میں نہیں، اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ کتاب اگرپوری طبع ہوتوکم از کم آٹھ جلدوں میں طبع ہوگی، امام طحاوی کی ان کے علاوہ دیگر تالیفات بھی ہیں: (۱)اختلاف العلماء (۲)احکام القرآن (۳)کتاب الشروط الکبیر (۴)النوادرالفقہیہ (۵)اخبار ابی حنیفہ واصحابہ (یہ کتاب شائع ہوچکی ہے) (۶)شرح جامع صغیر امام محمد (۷)اختلاف الروایات علی الکوفیین (۸)شرح جامع کبیر امام محمد (۹)کتاب صحیح الآثار (۱۰)النوادر (۱۱)کتاب الفرائض (۱۲)التاریخ الکبیر (۱۳)کتاب الوصایا (۱۴)کتاب المحاضروالسجلات۔ یہ سب کتابیں اگرشائع ہوجائیں توان سے حدیث وفقہ کی تحقیقات میں کئی نئے ابواب کا اضافہ ہوگا، آپ کی تالیفات صرف حدیث سے متعلق نہیں فقہ میں بھی آپ طبقہ ثالثہ کے مجتہدین میں سے ہیں، آپ نے نہایت مفید اور عمیق فقہی ذخائر چھوڑے، جن میں مختصرالطحاوی ایک نہایت عجیب اور وجیزمتن ہے، مختصرالطحاوی نہایت بلند پایہ فقہی متن ہے، جوحیدرآباد سے شائع ہوا اور برصغیر پاک وہند میں متداول ہے، عقائد میں آپ نے محدثین کے مسلک پرایک رسالہ تالیف کیا جومتکلمین کی آمیزش سے مبرا اور سلف کے عین مطابق ہے، سعودی عرب میں یہی ایک کتاب عقائد ہے، جوسبقاً پڑھائی جاتی ہے، علامہ ابن ابی العزالحنفی نے اس کی مفصل شرح لکھی ہے، جومکہ مکرمہ سے بڑی آب وتاب سے شائع ہوئی، شیخ البانی نے اس پر تحقیقاتی کام کیا ہے۔