انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
عیدگاہ میں نماز جنازہ پڑھنا کیسا ہے؟ راجح اور اصح قول کے مطابق عیدگاہ صرف جوازِ اقتداء بصورتِ عدمِ اتصالِ صفوف کے حق میں مسجد کا حکم رکھتی ہے؛ لہٰذا عیدگاہ میں صلوۃ جنازہ (مسجد کی طرح) ممنوع نہیں؛ خواہ متصل کوئی جگہ ہویانہ ہو؛ اگرمتصل شارع عام ہے تواس میں صلوٰۃ جنازہ مکروہ ہے؛ اسی طرح کسی کی زمین میں (بغیر اذنِ مالک) بھی مکروہ ہے؛ البتہ اگرکوئی جگہ جنازہ کے لئے مخصوص ہے تواس میں پڑھنا بلاخلاف اولیٰ ہے؛ اسی طرح ملک غیر میں اذنِ مالک کے بعد۔ (فتاویٰ محمودیہ:۸/۷۰۳،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند۔ فتاویٰ رحیمیہ:۷/۳۵، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی۔ فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۵/۳۰۰، مکتبہ دارالعلوم دیوبند، یوپی۔ احسن الفتاویٰ:۴/۲۱۶، زکریا بکڈپو، دیوبند)