انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** عہد صدیقیؓ اس کے بعد حضرت ابوبکرؓ مسند نشین خلافت ہوئے،آپ بھی ذاتِ نبویﷺ کے تعلق کی وجہ سے حضرت حسنؓ کے ساتھ بڑی محبت فرماتے تھے،ایک مرتبہ حضرت ابوبکرؓ عصر کی نماز پڑھ کر نکلے، حضرت علیؓ بھی ساتھ تھے،راستہ میں حضرت حسنؓ کھیل رہے تھے،حضرت ابوبکرؓ نے اٹھا کر کندھے پر بٹھا لیا، اورفرمانے لگے، قسم ہے یہ نبیﷺ کے مشابہ ہے،علیؓ کےمشابہ نہیں ہے، حضرت علیؓ یہ سن کر ہنسنے لگے۔ (بخاری کتاب المناقب الحسنؓ والحسینؓ)