انوار اسلام |
س کتاب ک |
پانی کے جہاز میں نمازِ عید پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟ نمازِ عید کے وہی شرائط ہیں جو نمازِ جمعہ کے ہیں، سوائے خطبہ کے، یعنی جس بستی میں جمعہ درست ہے اُسی بستی میں نمازِ عید درست ہے اور جہاں جمعہ درست نہیں وہاں عید بھی درست نہیں، جمعہ کے لئے شہر یا قصبہ یا بڑا قریہ ہونا شرط ہے، یہی عید کے لئے بھی شرط ہے، جہاز بحری ہو یا ہوائی نہ شہر ہے نہ قصبہ ہے اور نہ بڑا قریہ ہے، نہ وہاں جمعہ ہے اور نہ ہی عید درست ہے،جمعہ کے لئے مقیم ہونا شرط ہے، اگر جہاز میں پندرہ روزہ قیام رہے تب بھی آدمی مقیم نہیں بن جاتا ہے۔ (فتاویٰ محمودیہ:۸/۳۸۵،مکتبہ شیخ الاسلام،دیوبند)