انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** مالک بن عوف کا فرار شکست کھاکر مالک بن عوف میدان سے فرار ہوا اور اثنائے راہ میں ایک گھاٹی میں وہ اپنے ہم قوم سواروں کی ایک جماعت کے ساتھ رکااور اس نے اپنے ہمراہیوں سے کہا کہ تم ذرا توقف کرو تاکہ ہم میں جو کمزور ہیں وہ اس مقام سے گذر جائیں اور جو پیچھے رہ گئے ہیں وہ بھی آملیں، یہ اتنی دیر وہاں ٹھہر گیا جتنی دیر کہ اس کی فوج کی شکست خوردہ جماعتیں جو اس کے پاس آگئی تھیں گھاٹی سے گذر گئیں(طبری) شہدائے حنین چار صحابہ شہید ہوئے جن کے اسمائے گرامی یہ ہیں : ۱) ایمن ؓبن عبید بن زید الخزرجی جو اُم ایمن کے بیٹے اور اُسامہ بن زید کے اخیافی بھائی تھے (۲) سراقہ بن الحارث (۳)رقیم بن ثعلبہ بن زید لوزان ( ۴) ابوعامر بن اشعری (ابن سعد ) لیکن قاضی سلیمان منصور پوری نے شہدائے حنین کی تعداد بتلائی ہے جن کے اسمائے گرامی حسب ذیل ہیں: ( ۱) ایمن بن عبید حشی (۲) حویرت بن عبداللہ بن خلف (۳) مرہ بن سراقہ (۴) سراقہ بن حباب (۵) سراقہ بن حارث بن عدی (۶)یزید بن زمعہ بن اسود بن مطلب ۔ ( رحمتہ للعالمین )