انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** تین سو ساٹھ بت صحیحین میں حضر ت ابن عباسؓ سے اور بزار ،طبرانی اور ابویعلی میں حضرت جابرؓ اور حضرت ابن مسعود ؓسے روایت ہے کہ خانہ کعبہ میں تین سو ساٹھ بت کفار قریش نے اس مضبوطی سے نصب کیے تھے کہ ان کے پاؤں سیسے سے جمادیے تھے ،جب مکہ فتح ہوا اور آنحضورﷺ خانۂ کعبہ میں داخل ہوئے تو آپ کے ہاتھ میں ایک لکڑی تھی اس لکڑی سے آپ نے ان بتوں کو اشارہ کرناشروع کیا اور یہ آیت پڑھتے جاتے تھے :جاءالحق وزھق الباطل:حق آگیا اور باطل نکلا۔ آپﷺ جس بت کی طرف سامنے سے اشارہ کرتے وہ پیچھے گرتا جاتا تھا اور جس بت کے پیچھے سے اشارہ کرتے وہ منہ کے بل آگے کو گرجاتا، پتھر اور سیسے سے جما ہوا بت صرف اشارہ سے گرجائے یہ معجزہ جمادات سے متعلق ہوا۔