انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** مولانا حکیم محمد فخر الدینؒ (۱)دین پر قائم رہو ، تفریق نہ پیدا کرو ، علمائے حق کے اختلاف کو موجب ِ رحمت سمجھو ۔ (۲)ہر کام میں اللہ پر بھروسہ رکھو ، زنا سے بچو ، اس لئے کہ اس کی وجہ سے اعمال حبط ہوجاتے ہیں ۔ (۳)اچھے لوگوں کے پاس اٹھو بیٹھو ، برے لوگوں کی صحبت سے بچو ، سلام کی عادت ڈالو ۔ (۴)اپنے بھائیوں کی ضرورت پر نظر رکھو یہ مؤمن کی شان ہے ، پڑوسیوں کے حقوق پر نظر رکھو ، لوگوں کو بھلائی کی طرف نصیحت کرنے میں دریغ نہ کرو ۔ (۵)تواضع کو لازم کرو ، تفاخر بالأنساب شانِ جاہلیت ہے اس سے بچو، صبح و شام اپنے اعمال کا خیال رکھو ، چار چیزیں بڑے فتنہ کی ہیں عورت ، مال ، اولاد ، جاہ ، اس لئے ان سے بچنا چاہئے ، قرآنِ شریف کی تلاوت لازم سمجھو اور اس کے معنی پر غور کیا کرو ۔ (۶)شرع کی پابندی کے بغیر کوئی شخص نہ تو اللہ تک پہونچ سکتا ہے اور نہ مرتبہ ولایت حاصل کرسکتا ہے ۔ (۷)حلال روزی حاصل کرو ، اس سے نورا نیت حاصل ہوتی ہے ، مشتبہات سے بچو ، اس سے دل میں کثافت پیدا ہوتی ہے ، اور فرائض پورے کرنے کے بعد نوافل کی کثرت سے اللہ تعالیٰ کی قربت ڈھونڈو ۔