انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
مردوعورت کے مشترک جنازہ پردُعاء کونسی پڑھی جائے؟ ایک ساتھ کئی جنازے جمع ہوجائیں؛ خواہ وہ مردوں کے ہوں یاعورتوں کے ان تمام پرایک ساتھ نمازِ جنازہ پڑھی جاسکتی ہے اور ان پروہی ایک دُعاء پڑھی جائے گی جوعام طور پرلوگ پڑھتے ہیں، یعنی: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِحَيِّنَا وَمَيِّتِنَا وَشَاهِدِنَا وَغَائِبِنَا وَصَغِيرِنَا وَكَبِيرِنَا وَذَكَرِنَا وَأُنْثَانَا..... اللَّهُمَّ مَنْ أَحْيَيْتَهُ مِنَّا فَأَحْيِهِ عَلَى الْإِسْلَامِ وَمَنْ تَوَفَّيْتَهُ مِنَّا فَتَوَفَّهُ عَلَى الْإِيمَانِ ۔ (ترمذی، كِتَاب الْجَنَائِزِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ،بَاب مَايَقُولُ فِي الصَّلَاةِ عَلَى الْمَيِّتِ ،حدیث نمبر:۹۴۵، شاملہ، موقع الإسلام) واضح ہوکہ بالغ مردوں اور عورتوں کے لئے ایک ہی دُعاء ہے۔ (کتاب الفتاویٰ:۳/۱۶۲،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند۔ فتاویٰ محمودیہ:۸/۶۷۳،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند۔ فتاویٰ رحیمیہ:۷/۴۰، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی)