انوار اسلام |
س کتاب ک |
قہقہہ سے نمازِ جنازہ ٹوٹنے اور وضو نہ ٹوٹنے کی کیا وجہ ہے؟ قیاس عقلی یہ ہے کہ قہقہہ سے وضو بالکل نہ ٹوٹے؛ لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہوگیا کہ آپ نے ایک شخص کوقہقہہ کرنے کی وجہ سے اعادۂ وضو ونماز کا حکم فرمایا ہے؛ اس لیے اس حکم کا ماننا مسلمان پرضروری ہوگیا؛ اگرچہ ناقص فہم میں اس کی حکمت نہ آوے؛ لیکن چونکہ یہ حکم قیاسِ ظاہری کے خلاف ہے؛ اس لیے جس موقع پروارد ہوا ہے اسی پررکھا جائے گا، دوسرے مواقع پرنقض وضو کاحکم نہ کیا جائے گا؛ اگرچہ ان میں قہقہہ کرنا بہ نسبت اس کے زیادہ قبیح ہو، مثلاً نمازِ جنازہ میں قہقہہ کرنا، اُصول کا یہی قاعدہ ہے کہ جوحکم قیاسی نہیں ہوتا اس کو اپنے موقع سے متجاوز نہیں کرتے۔ (فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۱/۱۴۸، مکتبہ دارالعلوم دیوبند، یوپی)