انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** مریض سے دعاء کی درخواست حضرت عمر بن الخطاب ؓ سے مروی ہے کہ مجھ سے نبی پاک ﷺ نے فرمایا کہ جب تم مریض کے پاس آؤ تو ان سے دعاء کی درخواست کرو، کہ ان کی دعا فرشتوں کے مانند ہے۔ (ابن ماجہ:۱۰۴،ابن سنی:۵۰۷) حضرت انس بن مالکؓ سے روایت ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا مریض کی عیادت کرو اوران سے کہو کہ وہ تمہارے لئے دعاء کرے مریض کی دعاء مقبول ہے اوراس کے گناہ معاف ہیں۔ (الدعاء:۲/۱۳۳۶)