انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** اسلام اور دیگر مذاہب اسلام کے علاوہ جتنے بھی مذاہب ہیں ان میں ان کے پیشواؤں نے یہ تعلیم دی ہے کہ وہ اپنے مذہب کی کتاب کے علاوہ جتنے مذاہب ہیں، ہرمذہب کی کتاب کا انکار کرکے نجات کا مستحق ہوسکتا ہے، جیسا کہ اس حقیقت کو سید سلیمان ندوی رحمہ اللہ نے بیان کیا ہے: یہود"توراۃ" کے سوا کچھ نہیں مانتے، عیسائی توراۃکے احکام نہیں مانتے، لیکن اس کی اخلاقی نصیحتوں کو قبول کرتے ہیں، مگرانجیل سے پہلے کی دوسری زبانوں اورملکوں کی آسمانی کتابوں کےمتعلق مسلمانوں کی طرح ادب اوراحتیاط کا پہلو بھی اختیار نہیں کرتے، پارسی "اوستا"کے علاوہ کسی کو اللہ کے کلام ہونےکا شبہ بھی نہیں کرسکتے اوربرہمن"ویدوں"سے ہٹ کر حق تعالیٰ کےفیضان کا تصور بھی نہیں کرسکتے،لیکن قرآن پر ایمان لانے والا مجبور ہے کہ صحیفہ ابراہیم، توراۃ، زبور، اور انجیل کو اللہ رب العزت کی کتابیں یقین کرے اور دوسری اگلی آسمانی کتابوں کی جن میں آسمانی تعلیمات کی خصوصیتیں پائی جاتی ہوں(ان کی بھی) تکذیب نہ کرے اس لیے کہ ان کا کتب الہی ہونا ممکن ہے۔ حقیقت میں اسلام کی یہ تعلیم دنیا کی مہتم بالشان تعلیمات میں سے ہے جس کا وجود کسی دوسرے مذہب میں نہیں ہے، یہ رواداری، بے تعصبی اور عام انسانی اخوت (بھائی چارگی و ہمدردی) کی سب سے بڑی تعلیم ہے۔ (سیرۃ النبی:۴/۳۱۰ ،مصنف :سید سلیمان ندوی)