انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** رکن یمانی اورحجر اسود کے درمیان حضرت ابن عباسؓ نبی پاک ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ رکنین کے درمیان یہ دعا پڑھتے تھے رَبِّ قَنِّعْنِیْ بِمَا رَزَقْتَنِیْ وَبَارِکْ لِیْ فِیْہ وَاخْلُفْ عَلٰی کُلِّ غَائِبَۃٍ لِیْ بِخَیْرٍ (ہدایۃ السالک:۲/۸۳۰،حاکم:۱/۴۵۵) ترجمہ:اے میرے رب جو ہمیں نوازیں اس میں قناعت فرما اوراس میں برکت عطا فرما اورمیری غیبوبیت پر تو اس کا اچھائی کے ساتھ نگہبان ہوجا۔ مصنف ابن ابی شیبہ میں ہے کہ حضرت ابن عباسؓ رکنین کے درمیان اس دعاء کو نہ چھوڑتے تھے۔ رَبِّ قَنِّعْنِیْ بِمَا رَزَقْتَنِیْ (ہدایۃ السالک :۲/۸۳۰) ترجمہ: اے اللہ عطا کردہ رزق پر قناعت عطا فرما۔ حضرت علی کرم اللہ وجہہ سے روایت ہے کہ آپ ﷺ جب رکن یمانی سے گزرتے تو یہ دعا کرتے۔ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُ بِکَ مِنَ الْکُفْرِ وَالْفَقْرِ وَالذُّلِ وَمَوَاقِفِ الْخِزْیِ فِیْ الدُّنْیَا وَالْآخِرَۃِ رَبَّنَا آتِنَا فِیْ الدُّنْیَا حَسَنَۃٌ وَفِیْ الْآخِرَۃِ حَسَنَۃ وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ (ہدایۃ السالک:۲/۸۳۱) ترجمہ:اے اللہ میں کفر،فقر،ذلت اوردنیا وآخرت کے رسوائی کے مقام سے تجھ ہی سے پناہ مانگتا ہوں،اے میرے رب تو ہمیں دنیا اورآخرت کی خوبیوں سے نواز اورعذاب دوزخ سے بچا۔