انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
ایک یا ایک سے زیادہ مقتدی ہوں اور ان میں عورت بھی ہو تو ان کی صف بنانے کی کیا صورت ہوگی؟ ایک مقتدی ہو تو اسے امام کی داہنی طرف محاذ میں قدرے پیچھے کھڑا رہنا چاہئے، اگر بائیں طرف کھڑا رہا تو مکروہِ تنزیہی ہے، اسی طرح اگر ایک مقتدی ہو اور پیچھے کھڑا رہا تو خلاف سنت ہونے کی وجہ سے مکروہِ تنزیہی ہے، اور اگر ایک نابالغ لڑکا ہو تو امام کی سیدھی طرف محاذ میں یعنی امام کے برابر قدرے پیچھے کھڑا ہوجائے، اور اگر مقتدی صرف ایک عورت ہو تو وہ امام کے پیچھے کھڑی ہوجائے ، اگر ایک عورت اور ایک مرد ہو تو امام مرد کو اپنے برابر قدرے پیچھے کھڑا کرے اور عورت کو پیچھے کھڑا کرے، اگر امام کے ساتھ دو مرد اور ایک عورت ہو تو دونوں مرد پیچھے کھڑے رہیں اور عورت ان دونوں کے پیچھے، اگر ایک سے زائد دو مقتدی بجائے پیچھے کھڑے ہونے کے امام کے دونوں طرف محاذ میں کھڑے ہوگئے تو مکروہ تنزیہی ہے اور اگر دو مقتدیوں سے زائد ہو تو مکروہ تحریمی ہے، اگر ایک مقتدی امام کے برابر کھڑا ہو اور امام کے پیچھے جماعت ہو تو مکروہ ہے، بالاتفاق یہ کراہت مقتدی کے حق میں ہے نہ کہ امام کے حق میں۔ (فتاویٰ رحیمیہ:۵/۳۱، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی)