انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** لعان کی وجہ warning: preg_match() [function.preg-match]: Compilation failed: regular expression is too large at offset 34224 in E:\wamp\www\Anwar-e-Islam\ast-anwar\includes\path.inc on line 251. اسلام میں انسانی عزت وآبرو کی بہت اہمیت ہے اس لیے شریعت میں بدکاری کی سزا یا کسی پر تہمت لگا کر اس کو چار گواہوں سے ثابت نہ کرنے کی سزا بڑی سخت بتائی گئی ہے اور اگر خود شوہر اپنی بیوی پر تہمت لگائے تو ایسے وقت میں اس کے لیے گواہوں کا فراہم کرنا یا تلاش کرنا بڑا مشکل امر ہے اس لیے کہ شوہر اور بیوی کا معاملہ کچھ الگ نوعیت کا ہے اور عورت کی بے عفتی براہِ راست شوہر کے مفاد اور اس کی عزتِ نفس کو مجروح کرتی ہے اور ایسی حالت میں گواہوں کے نہ ملنےپر وہ ضبط کرکے دونوں کے درمیان ازدواجی زندگی کی پائیداری اور خوشگوار،تعلقات کا باقی رہنا ایک شریف گھرانےکے لیے ناممکن نہیں تو دشوار ضرور ہے۔اس لیے اس نزاکت کو سمجھتے ہوئے شریعت نے یہ حکم دیا کہ شوہر اوربیوی سےمخصوص الفاظ کے ساتھ قسم لے لی جائے اور لعنت و غضب کے ساتھ بددعائیہ الفاظ کہلائے جائیں اس کے بعد ان دونوں میں تفریق کردی جائے۔