انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** مصائب سے حفاظت حضرت عائشہؓ سے نقل ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا جو جمعہ کے بعد قل ھو اللہ احد، قل اعوذ برب الفلق، قل اعوذ برب الناس،۷/۷ مرتبہ پڑھے تو اللہ تعالیٰ ایک جمعہ سے دوسرے جمعہ تک اسے مصائب اوربرائیوں سے محفوظ رکھے گا، ایک روایت میں اس کے ساتھ سورہ فاتحہ بھی ہے۔ (ابن سنی:۳۳۲،بسند ضعیف) حضرت ابن عباسؓ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا جو جمعہ کے بعد ایک سو مرتبہ "سُبْحَانَ اللہِ الْعَظِیْمِ وَبِحِمْدِہ" پڑھے گا اس کے ایک لاکھ اوراس کے والدین کے چوبیس ہزار گناہ معاف ہوجائیں گے۔ (ابن سنی:۳۳۴)