انوار اسلام |
س کتاب ک |
تکرارِ فاتحہ سے سجدۂ سہو کا کیا حکم ہے؟ اگر فرض پہلی دو رکعت میں سہواً مسلسل مکرر سورۂ فاتحہ پڑھا ہے تو سجدۂ سہو لازم ہے، اگر اخیر کی دو رکعت میں مکرر پڑھا ہے یا پہلی دو رکعت میں ہی مکرر پڑھا ہے مگر مسلسل نہیں بلکہ ایک دفعہ سورۃ ملانے سے پہلے پڑھا دوبارہ سورۃ ملانے کے بعد پڑھا ہے تو سجدۂ سہو لازم نہ ہوگا، عمداً پڑھنے سے بھی اِس صورت سجدۂ سہو لازم نہ ہوگا، البتہ ایسی صورت میں نماز مکروہ ہوگی۔ (فتاویٰ محمودیہ:۷/۴۰۸،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند۔ احسن الفتاویٰ:۴/۳۱، زکریا بکڈپو، دیوبند۔ فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۴/۳۹۶، مکتبہ دارالعلوم دیوبند۔فتاویٰ رحیمیہ:۵/۱۸۳، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی)