انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** حضرت یوسف بن الحسین رازیؒ (۱)دنیا کا سب سے زیادہ طالب وہ شخص ہے جو اہلِ دنیا کے سامنے دنیا کی خوب مذمت کرے ، اس لئے کہ یہ دنیا کمانے کا اچھا خاصا پیشہ ہے ، اور کس قدر یہ برا پیشہ ہے کہ لوگوں کو تو دنیا سے زہد کی تعلیم دے اور خود اسی مجلس میں ان سے دنیا کا طالب ہو ۔ (۲)جب عاقل و احمق میں تمیز کرنا چاہو تو اس کے سامنے محال بات کو بیان کرو اگر وہ قبول کرلے تو سمجھ لو کہ وہ احمق ہے ۔