انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** ہادی بن مہدی ہادی بن مہدی بن منصور سنہ۱۴۷ھ میں بمقام رَے، خیزران کے بطن سے پیدا ہوا، خیزران بربر کی رہنے والی ایک پرستار تھی، جومہدی کی مملوکہ تھی، جب اس کے پیٹ سے ہادی اور ہارون پیدا ہوئے تومہدی نے اُس کوآزاد کرکے اس کے ساتھ سنہ۱۵۹ھ میں نکاح کرلیا تھا، خلیفہ ہادی نے تخت نشین ہوکر اپنے باپ کی وصیت کے موافق زنادقہ کی خوب خبر لی اور ان کے قتل واستیصال میں کمی نہیں کی، خلیفہ ہادی کی تخت نشینی کے وقت صوبوں اور ولایتوں کے حاکم اس طرح تھے کہ: مدینہ منورہ میں عمربن عبدالعزیز عبیداللہ بن عبداللہ بن عمر بن خطاب، یمن میں ابراہیم بن مسلم بن قتیبہ، مکہ وطائف میں عبداللہ بن قثم، یمامہ وبحرین میں سوید قائد خراسانی، عمان میں حسن بن سلیم، حواری کوفہ میں موسیٰ بن عیسیٰ، بصرہ میں ابن سلیمان، جرجان میں خلیفہ ہادی کا آزاد کردہ غلام حجاج، قومس میں زیاد بن حسان، طبرستان میں صالح بن شیخ بن عمیرہ اسدی، موصل میں ہاشم بن سعید بن خالد، ہاشم کوہادی نے اس کی کج خلقی کے سبب معزول کرکے عبدالملک بن صالح بن علی ہاشمی کوموصل کی حکومت پرمامور کیا تھا۔