انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** ہمارا موجود علمی سرمایہ ہم اس لحاظ سے اس موضوع پر غور کررہے ہیں کہ ہم مسلمان ہیں اور ہمارے پاس اللہ تعالی کی آخری کتاب قرآن مجید موجود ہے، یہ پوری کتاب محفوظ اورزندگی کی ہر ضرورت میں رہنمائی بخشنے والی ہے ہمارا موجود سرمایہ علم یہی ہے، اس کے ہوتے ہوئے ہمیں اور کسی چیز کی ضرورت ہوسکتی ہے؟ اس سوال کا جواب دینے کے لیے ہمیں خود قرآن کریم میں ہی غور کرنا چاہئے کہ اس کے مطالعہ سے کوئی اور احساس ضرورت ابھرتا ہے،اگر یہ ضرورت محسوس ہوتی ہے تو پھر یہ اگلا مرحلہ ہے کہ اسے کس طرح پورا کیا جائے؟ حدیث سے یا رائے سے یا کسی کے مشورے سے؟ ہم ابھی پہلے مرحلے میں ہیں کہ قرآن کریم کے ہوتے ہوئے کیا کسی اور چیز کی ضرورت بھی ہے یا نہیں؟ اس کے جواب میں یہ چار عنوان بہت اہم ہیں. (۱)قرآن کریم کے مسائل. (۲)زندگی کے مسائل . (۳)قرآن کی جامعیت. (۴)قرآن کریم کی دعوت؛ اگر ہم ان پر غور کرلیں،تو پھر اس کا جواب کہ قرآن کریم کے ہوتے ہوئے ہمیں کسی اور چیز کی ضرورت بھی ہے یا نہیں ہمارے لیے بہت آسان ہوجائے گا۔