انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
برش میں خنزیرکے بال ہوں تواُن کا استعمال اور جن پراستعمال ہوا اُن کا حکم؟ دیوار، فرنیچر، برتن وغیرہ پرایسے برش سے رَنگ وروغن کیا جائے کہ جس برش میں سور کے بال ملے ہوئے ہوں وہ برتن ، فرنیچر، دیوار وغیرہ صاف ہیں، سور کے بال ان چیزوں میں ملے ہوئے نہیں ہیں تومحض اس وجہ سے کہ سور کے بال کے برش سے رنگ کیا گیا ہے اس کوناپاک اور ناجائز نہیں کہا جائے گا؛ خاص کرجب کہ برتن کوصاف کرلیا گیا، یہ علیحدہ بات ہے کہ سوّر کے بال کا استعمال ناجائز ہے۔ (فتاویٰ محمودیہ:۱۸/۲۵۸)