انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** پہلا خود مختار حکمراں پہلا خود مختار حکمراں جس نے مملکت مدینہ کو تسلیم کیا: یہ اطلاع اُس علاقہ کے قبائلی سردار مجدی بن عمرو جہینی کو پہنچی تو وہ فوراً وہاں آگیا اور بیچ بچاؤ کیا ورنہ لڑائی چھڑ جاتی، وہ قریش کا قدیم حلیف تھااور مدینہ سے قربت کی وجہ سے مسلمانوں سے بھی بگاڑ نہیں چاہتا تھا، اُس نے کہا کہ، میرے لئے قریش اور مسلمان دونوں برابر ہیں، ابو جہل نے اس کے فیصلہ کو قبول کر لیا اور قافلہ مکہ روانہ ہو ا، حضرت حمزہؓ نے مجدی کی بات مان کر اس سے غیر جانبداری کا معاہدہ کیا،یہ مدینہ سے باہر مسلمانوں کا پہلا سیاسی معاہدہ ہے اور مجدی بن عمرو جہینی پہلا حکمراں تھا جس نے مدینہ کی مملکت کی آزادانہ اور خود مختارانہ حیثیت تسلیم کی۔