انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** سفر حج کرنے والے کو حضرت ابن عمرؓ فرماتے ہیں کہ ایک شخص آپ کی خدمت میں آیا اورحج بیت اللہ کا ارادہ ظاہر کیا آپ اس کے ساتھ رخصت کرتے ہوئے تھوڑی دیر چلے پھر سر اٹھا کر فرمایا: زَوَّدَکَ اللہُ التَّقْویٰ وَوَجَّھَکَ فِیْ الْخَیْرِ وَکَفَاکَ اَللّٰھُمَّ ترجمہ: خدا تجھے توشہ دے تقویٰ سے نوازے، خیر کی جانب تجھے متوجہ فرمائے اورتیری ضرورتوں میں کافی ہو۔ پھر یہ شخص فراغت حج کے بعد آپ کے پاس آیا، سلام کیا، آپ نے سر اٹھاتے ہوئے یہ دعادی قَبِلَ اللہُ حَجَّکَ وَکَفَّرَ ذَنْبَکَ وَاَخْلَفَ نَفْقَتَکَ ترجمہ:تیرا حج قبول ہو،گناہ معاف ہو،صرفہ کا بدل عطا ہو۔ (الدعاء:۲/۱۱۸۶،طبرانی اوسط ،مجمع الزوائد:۳/۲۱۱،بسند ضعیف)