انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** ماہ وسن کے آئینہ میں ایک ضروری وضاحت مؤلف کے بارے میں سید نصیر الدین احمد محبوب نگر کے ایک علمی وادبی گھرانہ میں پیدا ہوئے،ان کے والد محترم جناب سید محبوب علی صاحب وچچا جناب سید غوث الدین صاحب کا قدیم اور ممتاز اساتذہ میں شمار ہوتا تھا،ان کی ابتدائی وفوقانی تعلیم ہائی اسکول محبوب نگرمیں ہوئی ،جہاں انہیں مکتب داغ سے وابستہ استاد شاعر جناب سید حبیب اللہ حلمی سے شرف تلمذ حاصل رہا ،وہ شاعر تو نہیں بن سکے؛ لیکن مضامین لکھنے کا شوق پیدا ہوا، طالب علمی کے زمانہ میں انجمن ترقی تعلیم کے ممبر رہے ،ملازمت کا آغاز محکمہ تعلیمات سے ہوا،بعد ازاں محکمہ مال میں منتقل ہوئے اور وہیں سے وظیفہ پر سبکدوش ہوئے ،دورانِ ملازمت جامعہ عثمانیہ سے گریجویشن کیا۔ سید نصیر الدین احمد کا سسرال محبوب نگر کا ایک قدیم وممتاز علمی خانوادہ بامسدوس ہے،خسر محترم جناب سالم مسدوسی نہ صرف ایک ممتاز دانشور اور عالم دین تھے؛ بلکہ مجاہد آزادی بھی تھے، بڑے خسر جناب احمد عبداللہ المسدوسی ایڈوکیٹ کئی کتابوں کے مصنف اور مجلس اتحادالمسلمین کی مجلس شوری کے رکن تھے، وقف انجمن خدام ملت محبوب نگر کے دو واقفین میں سے ایک تھے، جناب نصیر الدین احمد کے برادر خورد جناب حلیم بابر سیول انجینیٔر ایک ممتاز شاعر ہیں ،تن من دھن سے خود کو اردو کی خدمت کے لیے وقف کیے ہوئے ہیں ۔ سنی اکیڈمی محبوبنگر کے صدر اور مولانا آزاد ایجوکیشنل سوسائٹی محبوب نگر کے سرپرست ہیں،جمیعۃ العلماء ہند محبوب نگر کے نائب صدر رہ چکے ہیں۔