انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
کیا نمازِ عید کے بعد معانقہ کرنا سنت ہے؟ عید کے موقع پر گلے ملنا سنت نہیں ہے، محض لوگوں کی بنائی ہوئی ایک رسم ہے، اس کو دین کی بات سمجھنا اور نہ کرنے والا کو لائقِ ملامت سمجھنا بدعت ہے۔ (آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۲/۴۱۷، کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند) عیدی کے بارے میں کیا حکم ہے؟ عید کے دن اگر عیدی کو اسلامی عبادت یا سنت نہیں سمجھا جاتا محض خوشی کے اظہار کے لئے ایسا کیا جاتا ہے تو کوئی حرج نہیں، ورنہ عبادت یا سنت سمجھ کر کرنا بدعت ہے۔ (آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۲/۴۱۸، کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)