انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** عہد عثمانی حضرت عثمانؓ کے زمانہ میں پورے جوان ہوچکے تھے؛چنانچہ سب سے اول اسی عہد میں میدان جہاد میں قدم رکھا اور ۳۰ ھ میں طبرستان کی فوج کشی میں مجاہدانہ شریک ہوئے (ابن اثیر:۳/۸۴)پھر جب حضرت عثمانؓ کے خلاف بغاوت برپا ہوئی اورباغیوں نے قصر خلافت کا محاصرہ کرلیا تو حضرت علیؓ نے دونوں بھائیوں کو حضرت عثمانؓ کی حفاظت پر مامور کیا کہ باغی اندر گھسنے نہ پائیں ؛چنانچہ حفاظت کرنے والوں کے ساتھ ان دونوں نے بھی نہایت بہادری کے ساتھ باغیوں کو اندر گھسنے سے روکے رکھا جب باغی کوٹھے پر چڑھ کر اندر اتر گئے اورحضرت عثمانؓ کو شہید کرڈالا اورحضرت علیؓ کو شہادت کی خبر ہوئی تو انہوں نے دونوں بھائیوں سے نہایت سختی کے ساتھ باز پرس کی کہ تمہارے ہوتے ہوئے باغی کس طرح اندر گھس گئے۔