انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** اگر میری اولاد بھی کام آجاتی چند دن قیام کرنے کے بعد جب اہل بیعت کو کسی قدر سکون ہوا تو یزید نے انہیں عزت واحترام کے ساتھ مدینہ بھجوانا چاہا اور سب کو بلاکر زین العابدینؓ سے کہا ابن مرجانہ پر خدا کی لعنت ہو اگر میں ہوتا تو حسینؓ جو کچھ کہتے میں مان لیتا اوران کی جان بچانے کی پوری کوشش کرتا خواہ اس میں میری اولاد ہی کیوں نہ کام آجاتی ،لیکن اب قضائے الہی پوری ہوچکی، بہرحال جب بھی تم کو کسی قسم کی ضرورت پیش آئے تو فوراً مجھے لکھنا۔ (ایضا:۳۷۹)