انوار اسلام |
س کتاب ک |
دورانِ نماز انگلیوں پر تسبیحات شمار کرنا کیسا ہے؟ نماز میں انگلیوں پر یا تسبیح پر گننا مکروہ ہے، صلٰوۃ التسبیح میں ان کلمات کے گننے کی ضرورت پیش آتی ہے اس کی تدبیر یہ ہے کہ ایک ایک انگلی کو ذرا سا دباتے رہیں۔ (آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۲/۲۷۷ ، کتب خانہ نعیمیہ)