انوار اسلام |
س کتاب ک |
کیا ظہر، مغرب اور عشاء میں بعد والی نوافل ضروری ہیں؟ ظہر سے پہلے چار اور ظہر کے بعد دو رکعتیں، اور مغرب و عشاء کے بعد دو دو رکعتیں تو سنتِ مؤکدہ ہیں، ان کو نہیں چھوڑنا چاہئے، اور عشاء کے بعد وتر کی تین رکعتیں واجب ہیں، ان کو بھی ترک کرنے کی اجازت نہیں، باقی رکعتیں نوافل ہیں، اگر کوئی پڑھے تو بڑا ثواب ہے اور نہ پڑھے تو کوئی حرج نہیں، ان کو ضروری سمجھنا صحیح نہیں۔ (آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۳/۷۵، کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند۔ کتاب الفتاویٰ:۲/۳۴۲،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)